احمد آباد19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)کانگریسی لیڈراحمدپٹیل نے نوٹ بندی کے قدم کو لے کر وزیراعظم نریندرمودی پرنشانہ لگاتے ہوئے آج کہاکہ ایسالگتاہے کہ نریندر مودی کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ بہت کم مدت کے اندراندراپنے کچھ پیشروؤں کی طرح مقبول ہو جائیں گے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری پٹیل نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مجھے لگتاہے کہ موجودہ وزیر اعظم ڈھائی سال کی حکمرانی کے دوران جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، لال بہادر شاستری، اٹل بہاری واجپئی اور راجیو گاندھی جیسا بننا چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی طرح(مقبول)بننے کیلئے کئی چیزیں کرنی پڑیں گی، بہت سے قربانیاں دینی پڑیں گی۔آپ فوری طورپران کی طرح نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہاکہ جب نوٹ بندی کے فیصلے کا اعلان کیاگیاتھاہم نے اس کی حمایت کی تھی لیکن جس طرح سے اسے لاگو کیا گیا ہم اس کے خلاف تھے کیونکہ اس حکومت نے فیصلہ کا اعلان بغیرکسی تیاری کے کر دیا۔صرف یہ ہی نہیں، میں بھی کہوں گا کہ فیصلہ بغیرکسی مناسب سوچ خیال کے کیاگیا۔پٹیل نے کہاکہ اس سے ہمارے لوگوں خاص طور پر خواتین کوپریشانی ہوئی۔جس طرح پرانے نوٹ بینکوں میں آئے،کسی کا بھی یہ تاثربن سکتاہے کہ اصل میں کوئی کالادھن نہیں تھا۔